امریکی محکمہ دفاع نے عراق حادثے میں ہلاک فوجیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

امریکہ نے عراق میں پیش آنے والے ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہونے والے اپنے چھ فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عراق میں پیش آنے والے ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہلاک ہونے والے فوجیوں میں میجر جان اے کلینر شامل ہیں، جن کی عمر تینتیس برس تھی۔ اسی طرح اکتیس سالہ کپتان آریانا جی ساوینو بھی اس حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
بیان کے مطابق چونتیس سالہ ٹیکنیکل سارجنٹ ایشلے بی پروئٹ بھی اس حادثے کا شکار ہونے والوں میں شامل ہیں، جبکہ اڑتیس سالہ کپتان سیٹھ آر کووال، تیس سالہ کپتان کرٹس جے اینگسٹ اور اٹھائیس سالہ ٹیکنیکل سارجنٹ ٹائلر ایچ سیمنز بھی اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا اسرائیل کے صنعتی علاقوں پر حملہ، عراق اور کویت کے امریکی اڈے بھی نشانہ
امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ طیارہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی۔
اس حادثے کے بعد ایران کے خلاف جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد کم از کم تیرہ تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ان تیرہ میں سے سات فوجی براہ راست جنگی کارروائیوں میں ہلاک ہوئے جبکہ دیگر مختلف واقعات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
امریکی محکمہ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران اب تک تقریباً ایک سو چالیس امریکی فوجی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں آٹھ فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










