آئی فون صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

Alarm bells ring for iPhone users
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے ایک نئے اور خطرناک اسپائی ویئر “ڈارکسورڈ” کے حوالے سے خبردار کیا ہے، جو دنیا بھر میں لاکھوں آئی فون صارفین کی ذاتی معلومات کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔ یہ سافٹ ویئر خفیہ طور پر صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی کمپنیوں کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق یہ اسپائی ویئر حالیہ دنوں میں یوکرین کی کچھ ویب سائٹس پر پایا گیا، جہاں سے آئی فون استعمال کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس خاص طور پر ان ڈیوائسز پر حملہ کرتا ہے جو پرانے آئی او ایس ورژنز یعنی 18.4 سے 18.6.2 استعمال کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں آئی فونز اب بھی انہی پرانے سسٹمز پر چل رہے ہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو زیادہ خطرہ لاحق ہے۔ یہ اسپائی ویئر صارف کے پیغامات، کانٹیکٹس، کلاؤڈ ڈیٹا اور یہاں تک کہ کرپٹو کرنسی والیٹس تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بعض کیسز میں یہ خاموشی سے ڈیٹا چوری کرنے کے بعد خود کو ختم بھی کر دیتا ہے، جس سے اسے پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق پہلے ایسے جدید ہیکنگ ٹولز زیادہ تر ریاستی سطح پر استعمال ہوتے تھے، مگر اب جرائم پیشہ گروہ بھی مالی فائدے کے لیے ان کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس صورتحال نے موبائل سیکیورٹی کے حوالے سے نئے خدشات کو جنم دیا ہے۔
ایپل کی جانب سے اس خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کر دی گئی ہیں۔ صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے آئی فون کو جدید ترین سافٹ ویئر پر اپ ڈیٹ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











