آبنائے ہرمز صرف دشمن ممالک کیلئے بند ہے، عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران مکمل اور پائیدار جنگ بندی چاہتا ہے اور جاپانی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کا محفوظ راستہ دینے کو تیار ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے جاپانی ٹی وی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ایران کا سفارتی مؤقف واضح کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کسی عارضی حل کے بجائے ایک مکمل، جامع اور دیرپا جنگ بندی کا خواہاں ہے اور تہران ایسی ہر تجویز کا خیر مقدم کرے گا، جو جنگ کے مستقل خاتمے کا باعث بنے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کھولو ورنہ بجلی گھر تباہ کر دیں گے، ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم
تاہم انہوں نے شکوہ کیا کہ امریکہ فی الحال اپنی جارحیت روکنے کے لیے آمادہ نظر نہیں آتا۔ آبنائے ہرمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ یہ گزر گاہ مکمل طور پر بند نہیں ہے، بلکہ صرف ان ممالک کے لیے بند کی گئی ہے، جو ایران کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے ایک بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ایران جاپانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے اور جو ممالک ایران سے رابطہ کریں گے، انہیں محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران بین الاقوامی بحری گزرگاہوں کو مکمل بند کرنے کے حق میں نہیں ہے لیکن اپنی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








