پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

ایرانی کے صرف دو میزائلوں نے اسرائیل کے اربوں ڈالر کے دفاعی نظام کو بے بس کردیا

23 مارچ, 2026 09:54

ایران کے دو بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل کے ایٹمی مرکز ڈیمونا کے قریب ترین علاقوں کو نشانہ بنا کر اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کی قلعی کھول دی ہے۔

اسرائیل کے جنوبی علاقوں ڈیمونا اور عراد میں ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے گرنے سے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کی تاثیر پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔

یہ حملے اسرائیل کے انتہائی حساس جوہری تحقیقی مرکز کے قریب ہوئے، جسے دنیا کے محفوظ ترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جدید ترین دفاعی ڈھال کے باوجود یہ میزائل ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس واقعے کو معجزہ قرار دیا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن وہ اربوں ڈالر کے دفاعی نظام کی ناکامی کی وضاحت نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا بیلسٹک میزائل سے عراد پر براہِ راست حملہ، 8 افراد ہلاک، ہنگامی حالت نافذ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس موجود آئرن ڈوم، ڈیوڈ سلنگ اور ایرو جیسے نظام اب ایرانی میزائلوں کی بوچھاڑ کے سامنے تھکاوٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔

مسلسل جنگ کی وجہ سے دفاعی میزائلوں کے ذخیرے میں کمی واقع ہو رہی ہے، جس کے باعث اسرائیل اب صرف انتہائی حساس مقامات کو بچانے پر مجبور ہے۔

اس حملے میں تقریباً ایک سو پچھتر افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دس کی حالت تشویشناک ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران کے نئے میزائل فضا میں اپنا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں روکنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

 

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔