پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

برطانوی وزیراعظم نے ہنگامی معاشی اجلاس طلب کرلیا، ایران جنگ کے اثرات پر تشویش

23 مارچ, 2026 12:00

برطانوی وزیراعظم نے ایران اور امریکہ کی جنگ کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے نتیجے میں برطانیہ پر پڑنے والے معاشی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے آج ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

اس اجلاس میں وزیرِ خزانہ ریچل ریوز، بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی، وزیرِ خارجہ اور وزیرِ توانائی بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ایران کی حکومتی تنصیبات پر تازہ فضائی حملے، شہداء کی تعداد پندرہ سو سے متجاوز

اجلاس کا مقصد برطانوی خاندانوں اور کاروباروں پر پڑنے والے مہنگائی کے اثرات، توانائی کی سیکیورٹی اور سپلائی چین میں پیدا ہونے والے تعطل پر قابو پانے کی حکمتِ عملی طے کرنا ہے۔

برطانیہ اپنی قدرتی گیس کی ضروریات کے لیے بڑی حد تک درآمدات پر انحصار کرتا ہے اور ایران کے خلاف جنگ طویل ہونے کی وجہ سے ملک میں توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

حکومت کو خدشہ ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل نے اپنی کارروائیاں بند نہ کیں تو برطانوی عوام کو تاریخ کے بدترین معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔