کیا ایرانی میزائل یورپی دارالحکومتوں تک پہنچ سکتے ہیں؟ نیٹو نے تحقیقات شروع کر دیں

نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ وہ ان اسرائیلی دعوؤں کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ایران کے پاس اب یورپی دارالحکومتوں کو نشانہ بنانے والے میزائل موجود ہیں۔
عسکری اتحاد نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے اسرائیلی دعوؤں کے حوالے سے محتاط ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ایرانی میزائل لندن، پیرس یا برلن تک پہنچ سکتے ہیں۔
تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ ایران اس صلاحیت کے بہت قریب پہنچ چکا ہے اور یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی کے صرف دو میزائلوں نے اسرائیل کے اربوں ڈالر کے دفاعی نظام کو بے بس کردیا
مارک روٹے کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کے یہ دعوے سچ ثابت ہو جاتے ہیں تو اس سے صدر ٹرمپ کے اقدامات کو مزید جواز مل جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحرِ ہند میں واقع ڈیگو گارشیا کے امریکی اڈے پر ایرانی حملے کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
نیٹو کا ماننا ہے کہ ایران کی میزائل ٹیکنالوجی میں تیزی سے ہونے والی ترقی پورے یورپ اور عالمی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے، اور اس حوالے سے مزید شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












