پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

کراچی میں تیز رفتار ٹینکر نے نوجوان اور بچے کو روند ڈالا

23 مارچ, 2026 15:11

کراچی میں ٹینکر سے ہونے والی اموات میں کمی نہ ہوسکی، ڈیفنس موڑ پر پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ اختر کالونی سنگل پر ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان اور ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی ملک کراچی میں انتقال کر گئیں

عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر کی رفتار بہت زیادہ تھی اور ٹکر کے بعد دونوں افراد ٹینکر کے نیچے آ گئے، جس کے بعد ٹینکر انہیں کچھ فاصلے تک گھسیٹتا رہا۔

ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو ٹینکر کے نیچے سے نکالا اور اسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے ایسا خوفناک حادثہ نہیں دیکھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔