ایران کی امریکہ سے براہ راست مذاکرات کی تردید

تہران نے واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی قسم کے براہ راست مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ توانائی کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو اس کا جواب تباہ کن ہوگا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے، جن میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
ترجمان نے تصدیق کی کہ تہران کو ثالث ممالک کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے ہیں، جن میں امریکہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی درخواست کی ہے، تاہم ایران کا جواب ہمیشہ اصولی مؤقف کے مطابق رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز بند نہیں کیا، جہاز خوف کے باعث نہیں آرہے، عباس عراقچی
انہوں نے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کی رپورٹس کو جعلی خبریں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں تیل اور مالیاتی منڈیوں میں ہیرا پھیری کرنے اور امریکہ و اسرائیل کو ان کے اپنے پیدا کردہ دلدل سے نکالنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔
اسماعیل بقائی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے اور ایران واضح کر چکا ہے کہ توانائی کے ڈھانچے پر کسی بھی حملے کا مسلح افواج کی جانب سے فوری اور موثر جواب دیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









