منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ایرانی کارروائی کا اٹھہترواں مرحلہ، اسرائیل کے ایٹمی مرکز ڈیمونا کو پھر نشانہ بنانے کا دعویٰ

24 مارچ, 2026 11:33

ایرانی پاسداران انقلاب نے اٹھہترویں مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے بڑے حملے کیئے ہیں۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے جواب میں آپریشن "وعدہ صادق چار” کے اٹھہترویں مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

ایرانی عسکری ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں متعدد اہم مقامات سمیت خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ تازہ ترین لہر میں ام الرشراش (ایلات)، ڈیمونا اور تل ابیب کے شمالی علاقوں میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیمونا پر حملہ ایران کے منظم کمانڈ سسٹم کا ثبوت ہے، ماہرین

اس بڑی عسکری کارروائی میں ایران کے تیار کردہ جدید ترین عماد اور قدر نامی کثیر المقاصد بیلسٹک میزائل اور خودکش ڈرونز استعمال کیئے گئے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اس وقت جارحیت پسندوں کے ساتھ میزائلوں اور طاقت کی زبان میں مذاکرات کر رہا ہے اور یہ تمام کارروائیاں میدان جنگ میں اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

بیان میں اس آپریشن کو جنگ کی تاریخ کا ایک نیا باب قرار دیا گیا ہے، جسے ایرانی عوام کی بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔

ساتھ ہی یہ وارننگ بھی دی گئی ہے کہ ابھی ایران کی مرکزی جنگی یونٹس اور بسیج فورسز مکمل طور پر میدان میں نہیں اتریں، اگر وہ شامل ہوئیں تو دشمن کے لیے یہ خطہ ناقابلِ فرار جہنم بن جائے گا۔

ایرانی حکام نے واضح کیا کہ دشمن کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی نقصان کا فوری بدلہ لیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔