آنکھ کے بدلے سر کا جواب دیں گے، ایرانی رہنماء نے جنگ بندی کی شرائط رکھ دیں

ایرانی رہنماء محسن رضائی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر کشیدگی ختم نہ کی گئی تو امریکہ خلیج فارس میں غرق ہو جائے گا، آنکھ کے بدلے سر کا بدلہ لیں گے۔
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سینئر رکن محسن رضائی نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے ایران کے خلاف جارحیت بند نہ کی تو اسے ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ جاری جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی، جب تک ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا معاوضہ اور ٹھوس ضمانتیں فراہم نہیں کی جاتیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بجلی کے نظام کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ اس بار جواب آنکھ کے بدلے آنکھ نہیں بلکہ آنکھ کے بدلے سر کی صورت میں دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ ایک جھوٹا اور بے عزت شخص ہے، اس سے بات نہیں ہوگی، ایرانی ڈپٹی اسپیکر
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر امریکہ نے کشیدگی جاری رکھی تو وہ خلیج فارس کی لہروں میں غرق ہو جائے گا۔
محسن رضائی نے جنگ بندی کے لیے تین بنیادی شرائط پیش کیں، جن میں ایران کو ہونے والے نقصانات کا مکمل معاوضہ، تمام اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ اور مستقبل میں امریکی مداخلت کو روکنے کے لیے عالمی قانونی ضمانتیں شامل ہیں۔
پارس گیس فیلڈ پر حملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اس آپریشن سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا گیا ہے کہ وہ اس میں واشنگٹن کے ملوث ہونے کی تردید کریں۔
انہوں نے پیش گوئی کی کہ آنے والے وقت میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے گہری دراڑ پڑ سکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








