منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

افغانستان میں دہشت گرد گروہ عالمی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، امریکی جریدہ

24 مارچ, 2026 11:34

امریکی جریدے کی رپورٹ نے افغان طالبان کی ناکامیوں کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال نہ صرف خطے بلکہ عالمی سلامتی کے لیے ایک بم بن چکی ہے، جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

امریکی جریدے اسمال وارز جرنل کی ایک حالیہ اور مفصل رپورٹ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو عالمی برادری کے لیے ایک سنگین وارننگ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی سرپرستی میں پھیلتے ہوئے دہشت گرد گروہ اور مجرمانہ نیٹ ورکس خطے کے تمام ممالک کے لیے ایک مستقل اور سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

نااہل افغان طالبان کی ناکام رجیم نے ملک کے معاشی اور سیاسی ڈھانچے کو اس حد تک تباہ کر دیا ہے کہ اب عام افغان شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔

جریدے نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں جاری مفلوج سیاست، انتہا پسندانہ نظریاتی سختی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی ایسے خطرات کو جنم دے رہی ہے، جو اب افغانستان کی سرحدوں سے باہر بھی اثر انداز ہونے لگے ہیں۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان کی رجیم میں موجود ساختی کمزوریاں، ناکام سرکاری ادارے، گہرا معاشی سکڑاؤ اور بڑے پیمانے پر سماجی اخراج نے ملک میں عدم استحکام کو مزید شدت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، فیلڈ مارشل

معاشی تباہی کی صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ افغانستان کی نصف سے زیادہ آبادی اس وقت شدید غربت، بھوک اور افلاس کا شکار ہے۔

عالمی تنہائی کے باعث افغانستان میں انتہا پسندانہ بیانیے فروغ پا رہے ہیں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو پھلنے پھولنے کے لیے سازگار ماحول میسر آ رہا ہے، جو براہ راست عالمی امن کو چیلنج کر رہا ہے۔

اسمال وارز جرنل کی رپورٹ کے مطابق طالبان دور میں خواتین کی پسماندگی، لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی اور خواتین کی ملازمتوں پر قدغن نے افغان اداروں کے زوال کو مزید تیز کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال آنے والے وقت میں عالمی سلامتی کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر رہی ہے۔

عالمی ماہرین نے اس حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور منشیات فروشی کے مکروہ دھندے پر چلنے والی اس رجیم کو اب دنیا بھر سے شدید تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ مودی سرکار کی طرح افغان طالبان نے بھی عوامی مفاد کے بجائے اپنی شدت پسندانہ ترجیحات کو مقدم رکھا ہے، جس کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔