کشیدگی کم کرنے کیلئے اسرائیل کو لگام ڈالنا ضروری ہے، جوزف کینٹ

امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے سابق ڈائریکٹر نے متنبہ کیا ہے کہ جب تک اسرائیل کو نہ روکا گیا، امریکہ کی تمام مذاکراتی کوششیں ناکام ہوتی رہیں گی۔
امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے سابق ڈائریکٹر جوزف کینٹ، جنہوں نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، نے صدر ٹرمپ کی امن کوششوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تبصرے میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی جانب پہلا اور لازمی قدم اسرائیل کو لگام ڈالنا ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی سرکار کی اسرائیل نواز پالیسی کے باعث بھارت میں مہنگائی اور معاشی بحران کا سنگین خطرہ
جوزف کینٹ کے مطابق اگر اسرائیل کی جارحیت کو نہ روکا گیا تو مذاکراتی کوششیں ماضی کے اسی ناکام طرز پر چلتی رہیں گی، جس میں امریکی صدر کشیدگی کم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور پھر اسرائیل کسی بڑے حملے کے ذریعے مذاکرات کو سبوتاژ کر دیتا ہے۔
انہوں نے رائے دی کہ اسرائیل کی ایسی کارروائیاں نہ صرف امریکہ کی مذاکراتی صلاحیت کو کمزور کرتی ہیں، بلکہ اس سے جنگ کی رفتار میں مزید تیزی آ جاتی ہے، جو خطے کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












