بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

ٹرمپ کی مقبولیت میں 36 فیصد کمی، امریکی عوام کی ایران جنگ کی مخالفت

25 مارچ, 2026 09:47

امریکہ میں ہونے والے حالیہ سروے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت 36 فیصد تک گر گئی ہے، جس کی بڑی وجہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز اور اپسوس کے تازہ ترین سروے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت اپنی کم ترین سطح یعنی 36 فیصد پر آ گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے یہ شرح چالیس فیصد تھی، لیکن ایران کے خلاف فوجی مہم جوئی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی بحران نے امریکی عوام کو صدر کے خلاف کر دیا ہے۔

سروے کے مطابق صرف انتیس فیصد امریکی صدر کی معاشی پالیسیوں سے مطمئن ہیں جبکہ تریسٹھ فیصد افراد نے امریکی معیشت کو کمزور قرار دیا ہے۔

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے امریکیوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے، جس کا براہ راست تعلق ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ ایک جھوٹا اور بے عزت شخص ہے، اس سے بات نہیں ہوگی، ایرانی ڈپٹی اسپیکر

ایران پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز، جو دنیا کی توانائی کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے، تقریباً بند ہو چکا ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت ڈھائی فیصد اضافے کے ساتھ ایک سو دو ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکی عوام کی اکثریت یعنی اکسٹھ فیصد نے ایران پر حملوں کی مخالفت کی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ اس جنگ سے امریکہ مزید غیر محفوظ ہو گیا ہے۔

سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ اگرچہ ٹرمپ کو اپنی ریپبلکن پارٹی کے اندر ابھی بھی اسی فیصد حمایت حاصل ہے، لیکن عام ووٹرز کے درمیان ان کا گراف تیزی سے نیچے جا رہا ہے۔

ایران کے خلاف ممکنہ زمینی حملے کی خبروں نے بھی امریکی منڈیوں میں بے یقینی پیدا کر دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جنگ طویل ہوئی اور ایندھن کی قیمتیں اسی طرح بڑھتی رہیں تو ٹرمپ انتظامیہ کے لیے اقتدار پر گرفت برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا، کیونکہ عوام معاشی تنگی اور غیر ضروری جنگوں سے بیزار ہو چکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔