بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

پاکستان میں 5G سروس کا باقاعدہ آغاز!!! صارفین اس سے کیسے مستفید ہو سکتے ہیں؟ آسان طریقہ جانیے

25 مارچ, 2026 11:21

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 5G سروس باضابطہ طور پر شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد صارفین اب تیز رفتار انٹرنیٹ کے جدید فوائد حاصل کر سکیں گے۔

پی ٹی اے کے مطابق 5G استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ صارف کا موبائل فون اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرے اور وہ 5G کوریج والے علاقے میں موجود ہو۔ صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل کی سیٹنگز میں جائیں، نیٹ ورک آپشن منتخب کریں اور 5G فیچر کو فعال کریں۔

اگر کسی صارف کو 5G کا آپشن نظر نہ آئے تو اس کا مطلب ہے کہ ان کا فون اس سہولت کے لیے موزوں نہیں۔ ایسے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فون ری اسٹارٹ کریں، نیٹ ورک سیٹنگز ریفریش کریں یا اپنی سروس فراہم کرنے والی کمپنی سے رابطہ کریں۔

حکام نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ صارفین ڈیجیٹل دنیا میں احتیاط کریں اور اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ 5G کے ذریعے نہ صرف موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ ہوگا بلکہ ڈیجیٹل سروسز اور آن لائن سرگرمیوں میں بھی سہولت بڑھے گی۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔