ذیابیطس کے مریضوں کیلئے اچھی خبر!!! طبی ماہرین نے خوشخبری سنادی

Good news for diabetes patients!!! Medical experts have shared a breakthrough
ذیابیطس کے بیشتر مریضوں کو دہائیوں سے بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ انسولین کے انجیکشن لگانے پڑتے ہیں۔ مگر جاپان کی Kumamoto یونیورسٹی نے ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے ایسی گولی تیار کر لی ہے جو مستقبل میں انجیکشن کی ضرورت کو کم یا ختم کر سکتی ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں میں لبلبہ انسولین بنانے سے قاصر ہوتا ہے یا ناکافی مقدار بناتا ہے۔ انسولین وہ ہارمون ہے جو خون میں گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے۔ اگر اس کی کمی ہو تو بلڈ شوگر بڑھنے سے گردوں، آنکھوں اور دل کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور فالج کا خطرہ بھی رہتا ہے۔
سائنسدان گزشتہ ایک صدی سے انسولین کو دوا کی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ مشکل تھا کیونکہ انسولین ایک پروٹین ہے جو گولی کی صورت میں معدے میں جذب ہو کر کام نہیں کر پاتا۔ اس وجہ سے مریضوں کو روزانہ انجیکشن پر انحصار کرنا پڑتا تھا، جس سے معیار زندگی متاثر ہوتا تھا۔
Kumamoto یونیورسٹی کے محققین نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک cyclic peptide استعمال کیا جو چھوٹی آنت میں پہنچ کر انسولین کی فراہمی ممکن بناتا ہے۔ محققین نے دو طریقے اپنائے۔ پہلے طریقے میں peptide کو زنک کے ذریعے انسولین میں شامل کیا گیا اور چوہوں پر آزمایا گیا۔ اس کے بعد دوا استعمال کرنے سے بلڈ شوگر معمول پر آگئی اور ایک بار استعمال سے تین دن تک انسولین کی سطح کنٹرول میں رہی۔
دوسرے طریقے میں peptide کو براہ راست انسولین سے منسلک کیا گیا، جس سے بھی بلڈ شوگر کی سطح مستقل طور پر کنٹرول میں رہی۔ محققین کے مطابق یہ طریقہ انسولین کی گولی کی فراہمی ممکن بناتا ہے اور روزانہ انجیکشن کی مشکلات کم کر سکتا ہے۔
محققین نے کہا کہ ابھی انسانوں پر کلینیکل ٹرائلز ضروری ہیں تاکہ دوا کی حتمی تیاری اور استعمال ممکن بنایا جا سکے۔ یہ کامیابی ذیابیطس کے مریضوں کی زندگی میں نمایاں آسانی لا سکتی ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












