پاکستان کی طبی تاریخ کا سنہرا باب!!! جدید کینسر کے علاج کے نئے دور کا آغاز

پاکستان نے جدید طبی سائنس کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے CAR T-Cell تھراپی جیسا جدید علاج پہلی بار کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
مسلح افواج کے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر میں یہ جدید علاج انجام دیا گیا، جہاں ماہرینِ طب نے برسوں کی تحقیق اور تیاری کے بعد اس پیچیدہ طریقۂ علاج کو عملی شکل دی۔
طبی ذرائع کے مطابق اس جدید CAR T-Cell تھراپی کے بعد 21 سالہ مریض کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ مکمل صحتیابی کی طرف بڑھ چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب کیس ہے۔
آرمی میڈیکل کور کے ماہرین نے اس جدید علاج پر طویل عرصے تک تحقیق کی اور عالمی معیار کے مطابق ٹیکنالوجی اور پروٹوکولز کو استعمال کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت پاکستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں ایک اہم قدم ہے، جو مستقبل میں کینسر اور دیگر پیچیدہ امراض کے علاج کے نئے دروازے کھول سکتی ہے۔
اس کامیابی کو پاکستان کے طبی شعبے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف ملکی صلاحیتوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ جدید علاج کی مقامی سطح پر دستیابی کی امید بھی پیدا ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کو جدید طبی تحقیق اور علاج کے میدان میں عالمی معیار کے قریب لے جا رہی ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











