اتوار، 29-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

کیا واقعی نمک ڈالنے سے درخت زیادہ پھل دیتا ہے؟ بڑی حقیقت سامنے آگئی

28 مارچ, 2026 09:54

پودوں کی بہتر نشوونما کے لیے نمک کے استعمال سے متعلق دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں۔

 ماہرین کے مطابق نمک صرف انسانی اور حیوانی خوراک کا حصہ نہیں بلکہ کچھ صورتوں میں پودوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، مگر اس کا درست استعمال نہایت ضروری ہے۔

حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان کے ترجمان رفیع الحق نے اس موضوع پر تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ بعض لوگ پودوں کے اردگرد نمک ڈالنے کو فائدہ مند سمجھتے ہیں، مگر اصل حقیقت کچھ اور ہے۔

پروگرام کی میزبان نے اپنے گھر کا ایک تجربہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس ناریل کے مختلف درخت موجود ہیں، جن میں گرین اور ملائیشین اقسام شامل ہیں۔ کسی کے مشورے پر انہوں نے درختوں کے اردگرد نمک ڈالا۔ اس کے بعد پھل کی پیداوار میں بہتری دیکھی گئی۔ پھل کا سائز بھی بہتر ہوا اور معیار میں بھی فرق آیا۔

اس پر رفیع الحق نے وضاحت کی کہ یہ بہتری نمک کی وجہ سے نہیں بلکہ مٹی میں موجود غذائی کمی کے باعث ہوتی ہے۔ خاص طور پر پوٹاشیم کی کمی اس کی بڑی وجہ ہوتی ہے۔ ایک فارم میں لگائے گئے سینکڑوں پودوں میں بھی یہی مسئلہ سامنے آیا تھا۔ پودوں میں پھل یا تو لگ نہیں رہا تھا یا جلد گر جاتا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ مٹی میں پوٹاشیم کی کمی ہے۔

ماہرین کے مطابق نمک میں سوڈیم اور کلورائیڈ ہوتے ہیں۔ یہ عناصر کچھ حد تک پودوں کے خلیاتی نظام اور پانی کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ تاہم پودوں کی اصل ضرورت پوٹاشیم ہوتی ہے، جو ان کی بہتر نشوونما اور پھل کی پیداوار کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات نمک ڈالنے سے وقتی طور پر مٹی کا کیمیائی توازن بدل جاتا ہے، جس سے پودا بہتر ردعمل دیتا ہے۔ لیکن یہ مستقل حل نہیں ہے۔ اگر نمک زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ پودوں کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے اور جڑوں کو جلا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پودوں کی اچھی نشوونما کے لیے مناسب مٹی، متوازن کھاد اور ضروری غذائی اجزاء فراہم کرنا زیادہ اہم ہے۔ نمک کا استعمال سوچ سمجھ کر اور محدود مقدار میں ہی کرنا چاہیے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔