موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سفر معاشی استحکام سےمعاشی ترقی کی طرف جارہاہے، زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، مالیاتی خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اخراجات میں کمی لائی جارہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، برآمدات کے شعبے میں بھی درست سمت میں گامزن ہیں، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پر امید ہیں کہ معاشی ترقی کے سفر میں مزید تیزی آئے گی، بدقسمتی سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے سب متاثرہورہے ہیں، دشمن قوتیں ملک میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں، مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں سے معاشی ترقی کا سفر متاثرہوسکتاہے، معاشی سرگرمیوں میں تعطل سے اربوں روپے کا نقصان ہوسکتاہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










