ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

آپ موبائل فون اور ٹیبلیٹ پر 5 جی کیسے آن کرسکتے ہیں؟ مکمل طریقہ جانیں

28 مارچ, 2026 11:36

دنیا بھر میں 5G ٹیکنالوجی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور صارفین اب جدید اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔

 پاکستان میں بھی 5G نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار کو بڑھاتا ہے بلکہ کم لیٹنسی، بہتر کال کوالٹی اور مستحکم کنکشن فراہم کرتا ہے۔ تاہم ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ زیادہ تر صارفین اپنے 5G سپورٹڈ ڈیوائسز سے مکمل فائدہ نہیں اٹھا رہے کیونکہ یہ فیچر اکثر ڈیفالٹ طور پر بند ہوتا ہے۔

صارفین چند آسان سیٹنگز کے ذریعے اپنے موبائل یا ٹیبلٹ میں 5G فعال کر سکتے ہیں۔ آئی فون صارفین کے لیے ضروری ہے کہ وہ 5G کوریج والے علاقے میں موجود ہوں۔ ہوم اسکرین سے سیٹنگ کھولیں، نیچے اسکرول کر کے سیلولر منتخب کریں، سیلولر ڈیٹا اپشن میں جائیں، پھر وائس اور ڈیٹا میں جا کر 5G اٹو یا 5G آن فعال کریں۔ 5G اٹو بیٹری بچانے کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ ضرورت کے مطابق نیٹ ورک سوئچ کرتا ہے۔

آئی پیڈ صارفین بھی یہی طریقہ استعمال کر کے 5G فعال کر سکتے ہیں۔ سیٹنگ کھولیں، بائیں جانب سیلولر منتخب کریں، سیلولر ڈیٹا اپشن میں جائیں، وائس ڈیٹا یا ڈیٹا موڈ میں 5G اٹو منتخب کریں۔ اس کے بعد آئی پیڈ تیز رفتار انٹرنیٹ کے لیے تیار ہو جائے گا۔

اینڈرائیڈ فون صارفین کے لیے طریقہ کار مختلف برانڈز کے لحاظ سے تھوڑا بدل سکتا ہے۔ مثال کے طور پر سام سنگ گیلیکسی ایس25+ میں، ہوم اسکرین سے اوپر سوائپ کر کے سیٹنگز میں جائیں، کنکشنز منتخب کریں، موبائل نیٹ ورکس میں Allow 5G سروس آن کریں۔ ایک بار آن ہونے کے بعد فون خودکار طور پر دستیاب 5G نیٹ ورک سے جڑ جائے گا۔

اینڈرائیڈ ٹیبلٹس، جیسے Samsung Galaxy Tab A11+ 5G میں بھی یہی طریقہ کار استعمال ہوتا ہے۔ سیٹنگ کھولیں، کنکشنز میں جائیں، موبائل نیٹ ورکس منتخب کریں اور Allow 5G سروس فعال کریں۔ اس کے بعد ٹیبلیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے 5G نیٹ ورک استعمال کرے گا۔

ماہرین نے چند اہم باتوں کا خیال رکھنے کی ہدایت دی ہے: 5G صرف ان علاقوں میں کام کرے گا جہاں نیٹ ورک دستیاب ہو، سم کارڈ اور پیکج 5G سپورٹڈ ہونا چاہیے، اور بعض اوقات نیٹ ورک سیٹنگز ری سیٹ کرنے سے بھی مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔