ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

انزائٹی اور ڈپریشن جیسے امراض سے تحفظ فراہم کرنیوالا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا

28 مارچ, 2026 11:45

دماغی امراض جیسے انزائٹی اور ڈپریشن تیزی سے عام ہو رہے ہیں اور عالمی سطح پر ایک ارب سے زائد افراد کسی نہ کسی دماغی عارضے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ تاہم چین میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینے سے ان بیماریوں کے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

Faudan یونیورسٹی کی تحقیق میں 4 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو یو کے بائیو بینک سے حاصل کیا گیا تھا۔ تحقیق کے آغاز میں یہ تمام افراد دماغی صحت کے لحاظ سے مستحکم تھے اور ان کی صحت کا جائزہ 13.4 سال تک لیا گیا۔ اس دوران ان کے کافی پینے کے معمولات بھی ریکارڈ کیے گئے۔

تحقیق میں دیکھا گیا کہ معتدل مقدار میں کافی پینے والے افراد، یعنی روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینے والے، انزائٹی یا ڈپریشن جیسے دماغی امراض سے متاثر ہونے کے خطرے سے محفوظ رہتے ہیں۔ تاہم روزانہ 5 یا اس سے زائد کپ کافی پینا مفید نہیں ہے اور یہ خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ اس کی وجہ واضح نہیں ہے لیکن کافی میں موجود حیاتیاتی مرکبات دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔

کافی میں اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہوتے ہیں جو جسم کو سوزش اور آکسیڈیٹیو نقصان سے بچاتے ہیں۔ کافی پینے سے دماغی تھکاوٹ کم ہوتی ہے اور دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں، جس سے مزاج پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ تحقیق کے دوران جینیاتی تجزیہ بھی کیا گیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کیفین پر جینز کیسے ردعمل ظاہر کرتے ہیں، لیکن کوئی خاص فرق دریافت نہیں ہوا۔

یہ تحقیق جرنل آف ایفیکٹیو ڈس آرڈرز میں شائع ہوئی اور دماغی صحت کے لیے کافی کے ممکنہ فوائد کو اجاگر کرتی ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔