لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد شہید

لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد شہید اور پچپن زخمی ہو گئے ہیں۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جناح اور عین سعادہ کے علاقوں میں کئے گئے حملوں میں اب تک آٹھ افراد کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ پچپن افراد زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان کے ضلع صور پر اسرائیلی فضائی حملہ، تین افراد شہید
جناح کے علاقے میں ہونے والے حملے میں ایک پندرہ سالہ بچی سمیت پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ باون افراد زخمی ہوئے، جن میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔
عین سعادہ کی پہاڑیوں پر ہونے والے حملے میں تین افراد شہید ہوئے، جن میں دو خواتین شامل ہیں۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق دو مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ایک ہزار چار سو اکسٹھ افراد شہید اور چار ہزار چار سو تیس زخمی ہو چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









