اتوار، 2-اگست،2026
اتوار 1448/02/19هـ (02-08-2026م)

خفیہ دستاویز لیک : ایران جنگ میں 14 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور 400 سے زائد کے زخمی ہونے کا انکشاف

02 اگست, 2026 15:12

تازہ ترین دستاویزات نے ایران کے ساتھ جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں امریکی فوج کو پہنچنے والے جانی نقصان اور زخمیوں کی اصل تعداد کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) کی جانب سے کئی ماہ تک چھپائی جانے والی خفیہ دستاویزات منظر عام پر آنے کے بعد ایران جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہونے والے امریکی جانی نقصان کی اصل صورتحال سامنے آ گئی ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں کم از کم 400 امریکی فوجی جانی نقصان کا شکار ہوئے، جن میں سے متعدد کی حالت انتہائی تشویشناک رہی۔

ان زخمیوں میں سب سے زیادہ تعداد سر پر شدید چوٹوں کا شکار ہونے والے اہلکاروں کی تھی، جن کی تعداد کم از کم 170 درج کی گئی ہے۔

امریکی بری فوج کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، جہاں 270 سے زائد اہلکار متاثر ہوئے، جن میں 64 افسران، 2 جنرلز اور تقریباً 30 فیصد ریزرو فورسز کے اہلکار شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوج تجارتی جہازوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے، ایران

جنگ کا سب سے مہلک واقعہ یکم مارچ کو پیش آیا، جب کویت کے پورٹ شعیبہ میں واقع امریکی آپریشنز سینٹر پر ایک ایرانی ڈرون نے کامیابی سے حملہ کر کے 6 امریکی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق اس حملے سے قبل امریکی جنرلز کو اس مقام کے غیر محفوظ ہونے کے بارے میں انٹیلی جنس رپورٹس فراہم کی گئی تھیں لیکن انتباہ کو بلکل نظر انداز کر دیا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) پر اس محدود اور ادھوری معلومات کی فراہمی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ جنگ کے 2 انتہائی خونریز دنوں، یعنی 3 مارچ کو 29 جانی نقصانات اور 18 مارچ کو 70 جانی نقصانات کو سینٹکام کی جانب سے کبھی بھی عوامی سطح پر تفصیل کے ساتھ جاری نہیں کیا گیا، بلکہ صرف ماہانہ مجموعی اعداد و شمار پیش کیے جاتے رہے۔

8 جولائی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے کے بعد امریکی افواج کو تازہ ترین حملوں میں مزید 200 سے زائد اہلکاروں کے زخمی ہونے اور 4 مزید ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

29 جولائی 2026 تک کے سرکاری خلاصے کے مطابق جنگی و غیر جنگی واقعات میں مجموعی طور پر 14 امریکی اہلکار ہلاک اور 417 مختلف شعبوں کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔