امریکہ کا ہوا میں ایندھن بھرنے والے مزید 10 طیارے اسرائیل بھیجنے کا فیصلہ

امریکی فوج آنے والے دنوں میں اسرائیل کو ہوا میں ایندھن بھرنے والے مزید 10 طیارے بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو تل ابیب کے ایئرپورٹ پر تعینات کیے جائیں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی فوج آنے والے چند دنوں میں مزید 10 فضائی ری فیولنگ طیارے اسرائیل میں تعینات کرنے جا رہی ہے۔
سیکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر امریکی طیاروں کو تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر پارک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی افواج کے تازہ حملے، 5 فلسطینی شہری شہید
یہ نئے طیارے ان 30 سے زائد امریکی ری فیولنگ طیاروں کے علاوہ ہوں گے، جو پہلے سے ہی بن گوریون ایئرپورٹ پر موجود اور فعال ہیں۔
فضائی ایندھن بھرنے والے ان طیاروں کی اتنی بڑی تعداد میں تعیناتی کو خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایئر فورس کی دور دراز تک کارروائی کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے سے جوڑا جا رہا ہے۔
علاقائی تناؤ کے اس دور میں امریکہ کی جانب سے اسرائیل میں اتنے بڑے پیمانے پر ملٹری ایوی ایشن آلات کی موجودگی اور مسلسل اضافے سے سیکیورٹی خدشات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








