جمعہ، 24-اپریل،2026
جمعہ 1447/11/07هـ (24-04-2026م)

بھارتی اداکارہ دیویانکا سیروہی انتقال کر گئیں

23 اپریل, 2026 10:01

بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی نوجوان اداکارہ دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ پیر کی رات پیش آیا جب اداکارہ کو اچانک اپنے گھر میں دل کا دورہ پڑا۔ اہل خانہ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے گئے، تاہم ڈاکٹروں نے پہنچنے پر ان کی وفات کی تصدیق کر دی۔

اداکارہ کی اچانک موت کی خبر سامنے آتے ہی شوبز حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف فنکاروں نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

دیویانکا سیروہی کا تعلق اترپردیش کے شہر غازی آباد سے تھا اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ وہیں مقیم تھیں۔ انہوں نے مقامی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کر کے پہچان حاصل کی اور کئی میوزک ویڈیوز میں اداکاری کی، جن میں گلوکار معصوم شرما کے ساتھ ان کے پراجیکٹس بھی شامل تھے۔

ان کا کیریئر اس وقت نمایاں ہوا جب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہوئی۔ بعد ازاں وہ ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر بھی مقبول ہو گئیں اور لاکھوں مداحوں کی توجہ حاصل کی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔