ایرانی وزیر خارجہ کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی ذرائع

حکومتی ذرائع کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی مختصر وفد کے ساتھ آج رات اسلام آباد پہنچنے والے ہیں، جہاں وہ پاکستانی مصالحتی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں امن مذاکرات کے دوسرے دور کا انعقاد متوقع ہے۔ پاکستان اس سفارتی عمل میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم بھی مذاکراتی عمل کے لیے پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے لیے عملی تیاری مکمل کی جا چکی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر چکا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے ممکنہ مذاکرات کو خطے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔
عباس عراقچی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو اس کے مثبت اثرات نہ صرف خطے بلکہ عالمی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











