اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

برطانوی وزیراعظم نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا، میڈیا

21 جون, 2026 09:25

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے پیر کے روز اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا قوی امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے اپنی کابینہ کے اہم ارکان، قریبی مشیروں اور سیاسی ساتھیوں کے ساتھ طویل مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی، اٹلی، فرانس اور برطانیہ کی ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کی مشروط پیشکش

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بات کے واضح امکانات ہیں کہ وہ پیر کے روز باقاعدہ طور پر اپنے استعفے کا اعلان کر دیں گے۔

فی الحال ان کے اس ممکنہ استعفے کی اصل اور حتمی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم اس خبر کے بعد برطانیہ کے سیاسی حلقوں میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔