جرمنی، اٹلی، فرانس اور برطانیہ کی ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کی مشروط پیشکش

جرمنی، اٹلی، فرانس اور برطانیہ نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام پر واضح اقدامات کرے تو وہ اس پر عائد پابندیاں ہٹانے کے لیے تیار ہیں۔
یورپ کے چار اہم اور بڑے ممالک جرمنی، اٹلی، فرانس اور برطانیہ کے سربراہان نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کے بعد ایک انتہائی اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
ان یورپی ممالک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، بشرطیکہ تہران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایسے واضح اور ٹھوس اقدامات اٹھائے، جن کی عالمی سطح پر باقاعدہ تصدیق کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران امن معاہدے کا عالمی برادری کی طرف سے شاندار خیرمقدم، پاکستان کا شکریہ
چاروں ممالک کے رہنماؤں نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور وہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے امریکہ، ایران اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس کے علاوہ مشترکہ یورپی بیان میں آبنائے ہرمز کو بغیر کسی پابندی کے مستقل کھولنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا اور لبنان کی خودمختاری اور اس کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل تائید کی گئی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












