جمعہ، 24-اپریل،2026
جمعہ 1447/11/07هـ (24-04-2026م)

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا تمام قرض چکا دیا، آخری ایک ارب ڈالر کی ادائیگی مکمل

24 اپریل, 2026 15:07

پاکستان نے معاشی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو ایک ارب ڈالر کی آخری قسط واپس کر دی ہے، جس کے ساتھ ہی یو اے ای کا تمام قرضہ ادا کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیئے ہیں، جس کے ساتھ ہی ابوظبی فنڈ کو کی جانے والی تمام ادائیگیاں مکمل ہو گئی ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق پاکستان گزشتہ ایک ہفتے کے دوران متحدہ عرب امارات کو مجموعی طور پر 2.45 ارب ڈالر ادا کر چکا تھا اور اب آخری قسط کی ادائیگی کے بعد یو اے ای کے تمام 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس واپس کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای اپنی زمین ایران کیخلاف استعمال نہ ہونے دے، ایران کا سلامی کونسل میں خط

یہ ادائیگیاں پاکستان کی عالمی مالیاتی ساکھ کو بہتر بنانے اور غیر ملکی قرضوں کا بوجھ کم کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 2018 میں اپنی معاشی صورتحال کو سنبھالا دینے کے لیے متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس حاصل کیے تھے، جن میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید رقم شامل ہوتی رہی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام قانونی اور مالیاتی تقاضے پورے کرتے ہوئے یہ بڑی مالی ادائیگی مکمل کی گئی ہے اور اب پاکستان پر متحدہ عرب امارات کا ان ڈپازٹس کی مد میں کوئی قرض باقی نہیں رہا۔

معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ بروقت ادائیگیوں سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام میں بھی مدد ملے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔