اتوار، 23-اگست،2026
اتوار 1448/03/10هـ (23-08-2026م)

اسلام آباد یادداشت باوقار ہے، کوئی شق سرینڈر کرنے کو ظاہر نہیں کرتی، ایرانی صدر

23 اگست, 2026 15:08

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد یادداشت کو باوقار اور کسی بھی قسم کی رعایت سے پاک قرار دیا ہے۔

تہران میں قومی طبیبوں کے دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی اسلام آباد یادداشت کو باوقار اور کسی بھی قسم کی رعایت سے پاک قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو نہ جنگ نہ امن کی صورتحال سے نکلنے کے لیے اپنی منطق اور طاقت کا استعمال کرنا ہوگا۔ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے تمام اراکین نے اس یادداشت کو عزت، حکمت اور مصلحت پر مبنی بہترین معاہدہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں ایک بھی ایسی شق نہیں ہے، جو سرینڈر کرنے کی نشان دہی کرتی ہو بلکہ تمام تر ذمہ داریاں دوسری جانب پر عائد ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے اپنے دفاعی ہتھیاروں کی پیداوار دگنی کر دی، نائب وزیر دفاع

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ کے لیے جنگ جاری نہیں رکھ سکتے، ایک دن ملک کو اس غیر یقینی صورتحال سے نکالنے کا فیصلہ کرنا ہی تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ رہنما کی پالیسیوں کے تحت ہی ہم آگے بڑھیں گے اور دشمن کے سامنے بلکل نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ یا غیر یقینی حالات میں سرمایہ کاری نہیں آتی کیونکہ پیسہ اور سرمایہ خطرے سے دور بھاگتا ہے۔

ایرانی صدر نے تمام تر تحفظات کے باوجود ملک کے ساتھ کھڑے رہنے والے شہریوں اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے والے تمام افراد کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ 18 جون 2026 کو طے پانے والی اسلام آباد یادداشت نے 28 فروری سے جاری امریکا و صیہونی حکومت کی جارحیت کا خاتمہ کیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔