عمان میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

Important news for Pakistanis working in Oman
عمان میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کے لیے اوور ٹائم سے متعلق ایک اہم قانونی وضاحت سامنے آئی ہے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق سلطنت عمان نے نیا لیبر قانون رائل ڈیکری نمبر 53/2023 کے تحت نافذ کیا ہے، جس میں اوور ٹائم کے قواعد کو واضح اور منظم بنا دیا گیا ہے تاکہ ملازمین کے حقوق اور اداروں کی ضروریات میں توازن قائم رہے۔
نئے قانون کے مطابق کسی بھی ملازم سے ضرورت پڑنے پر اضافی اوقات میں کام لیا جا سکتا ہے، لیکن اس کی واضح حد مقرر کی گئی ہے۔ ایک دن میں مجموعی کام کا دورانیہ، یعنی عام اوقات اور اوور ٹائم ملا کر بارہ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔
اوور ٹائم صرف ملازم کی رضامندی سے لیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی ملازم اضافی وقت کام کرتا ہے تو آجر پر لازم ہے کہ وہ اس کی بنیادی تنخواہ کے ساتھ اضافی ادائیگی بھی کرے۔ دن کے وقت اوور ٹائم پر کم از کم 25 فیصد جبکہ رات کے وقت 50 فیصد اضافی معاوضہ دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ ملازم کو مالی ادائیگی کے بجائے اضافی چھٹی دینے کا آپشن بھی موجود ہے۔
اگر اوور ٹائم ہفتہ وار چھٹی یا سرکاری تعطیل کے دن ہو تو ملازم کو اس دن کی عام اجرت کے ساتھ اضافی معاوضہ یا متبادل چھٹی دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد مزدوروں کے آرام اور ان کے حقِ محنت کا تحفظ کرنا ہے۔
قانون میں کچھ خاص حالات بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں ملازم کی پیشگی اجازت کے بغیر اوور ٹائم لیا جا سکتا ہے۔ ان میں سالانہ آڈٹ، حسابات کی تیاری، کمپنی کی بندش، سیزنل سیلز اور ہنگامی صورتحال شامل ہیں۔ تاہم ایسے اوور ٹائم کی مدت سال میں 15 دن سے زیادہ نہیں ہو سکتی جب تک حکومتی اجازت حاصل نہ ہو۔
ہنگامی حالات جیسے حادثات، خراب ہونے والے سامان کا نقصان روکنا یا غیر معمولی کام کے دباؤ کی صورت میں بھی اوور ٹائم کی اجازت دی گئی ہے، لیکن اس میں اضافی معاوضہ زیادہ رکھا گیا ہے۔ ایسے حالات میں دن کے وقت 50 فیصد اور رات کے وقت 75 فیصد اضافی ادائیگی لازمی ہوگی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











