نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

کرپشن کیسز: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی صدر سے معافی کی اپیل
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو، جو غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کے قتل اور خطے میں مسلسل جنگی کارروائیوں کے ذمہ دار ہیں، اب اپنی صحت سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کے بعد ایک نئی بحث کا مرکز بن گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کو ابتدائی مرحلے کے پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جسے کچھ عرصے تک خفیہ رکھا گیا۔ بعد ازاں دسمبر 2024 میں ان کی سرجری بھی کی گئی۔
ڈاکٹروں کی رپورٹس کے مطابق معائنے کے دوران ایک چھوٹا مہلک ٹیومر سامنے آیا، جس کے بعد فوری طبی علاج شروع کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینسر ابتدائی مرحلے میں تھا اور جسم کے دیگر حصوں میں اس کے پھیلاؤ کے آثار نہیں ملے۔
نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق علاج مکمل ہو چکا ہے اور وہ معمول کی سرکاری سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











