رضا پہلوی کی ہٹ دھرمی!! ایران پر بمباری سے شہریوں کی اموات کو ضمنی نقصان قرار دیدیا

ایران کے معزول شاہی خاندان کے فرد رضا پہلوی نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایران پر ہونے والی بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہری ہلاکتوں سے متعلق متنازع مؤقف اختیار کیا ہے۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ جن ہلاکتوں کو آپ “ضمنی نقصان” قرار دے رہے ہیں وہ بڑی تعداد میں شہری جانوں پر مشتمل ہیں، اور کیا اس مؤقف کے بعد آپ ایرانی سیاست میں اپنا کردار کھو بیٹھے ہیں؟
اس پر رضا پہلوی نے جواب دیا کہ انہیں “بڑے نقصان” سے مراد واضح نہیں ہے، کیونکہ وہ ایرانی حکومت کے فراہم کردہ اعداد و شمار پر اعتماد نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران اموات ضرور ہوئی ہیں، تاہم ان کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں حکومتی عناصر کی تھیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی پہلے ہی انتہائی نازک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











