پیر، 27-اپریل،2026
پیر 1447/11/10هـ (27-04-2026م)

لکی مروت میں دہشت گردی کے واقعات، دو سرکاری ملازمین شہید

27 اپریل, 2026 15:13

لکی مروت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار اور محکمہ انسداد منشیات کا ملازم شہید ہو گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کا ضلع لکی مروت بدامنی کی لپیٹ میں ہے، جہاں مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں دو سرکاری ملازمین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ لکی مروت کی سب ڈویژن بیٹنی کے گاؤں شادی خیل میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ایف سی اہلکار جمیل بیٹنی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول جمیل بیٹنی چھٹی گزارنے کے لیے اپنے گھر آئے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ، سات افراد زخمی

دوسرے المناک واقعے میں عبدالخیل سے تعلق رکھنے والے محکمہ انسداد منشیات (نارکوٹکس) کے ملازم فرید اللہ کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پہلے اغوا کیا اور پھر ڈھوڈا کے قریب فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دونوں شہداء کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔