دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کیلئے نیا مانیٹرنگ یونٹ قائم

Pakistanis living in Dubai should be alert!!! A major decision has been made.
دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کیلئے نیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔
حالیہ برسوں میں دبئی میں ماحول دوست سواریوں سائیکل اور ای اسکوٹر کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے، جس کے بعد سڑکوں پر ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ نے ایک نیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کر دیا ہے۔
نئے نظام کے تحت سائیکل سواروں کے لیے حفاظتی اصولوں کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ اب ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا جبکہ رات کے وقت یا کم روشنی میں چلنے والے سواروں کے لیے چمکدار جیکٹ پہننا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے تاکہ حادثات کے خطرات کم کیے جا سکیں۔
انتظامیہ نے ای اسکوٹر کے استعمال سے متعلق بھی نئے قواعد جاری کیے ہیں۔ ای اسکوٹر پر ایک سے زیادہ افراد کے سوار ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ ای اسکوٹر استعمال کرنے کے لیے کم از کم عمر 16 سال مقرر کی گئی ہے۔
نئے قوانین کے مطابق ای اسکوٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کر دی گئی ہے۔ اس کا مقصد سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانا اور حادثات میں کمی لانا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











