سعودی حکام کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز؛ 6 پاکستانی شہری گرفتار

A concerning news has arrived for Pakistanis from Saudi Arabia
سعودی عرب میں حج سیزن کے آغاز سے پہلے سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ حالیہ کارروائی میں 6 پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک شخص کو مکہ مکرمہ میں بغیر حج پرمٹ قیام کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ جبکہ پانچ دیگر افراد کو اس الزام میں حراست میں لیا گیا کہ وہ بغیر اجازت عازمینِ حج کی معاونت کر رہے تھے۔
سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ حج کے دوران صرف وہی افراد مکہ میں داخل ہو سکتے ہیں جن کے پاس باقاعدہ حج ویزا اور پرمٹ موجود ہو۔ 18 اپریل کے بعد وزٹ ویزا یا دیگر عارضی ویزوں پر موجود افراد کے داخلے کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق حج پرمٹ کے بغیر عبادات یا قیام کرنے پر سخت سزائیں اور بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔ جرمانہ 20 ہزار ریال سے لے کر ایک لاکھ ریال تک ہو سکتا ہے۔
مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمرہ ویزا رکھنے والوں کو بھی مخصوص تاریخ تک ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 50 ہزار ریال جرمانہ، چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزا ہو سکتی ہے۔
حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ بغیر اجازت حج کرنے والوں کو رہائش یا سہولت فراہم کرنا بھی جرم ہے، جس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











