سونے کی قیمت میں بڑی کمی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Gold prices in Pakistan Today - April 29, 2026
عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5500 روپے سستا ہو کر 479562 روپے پر آ گیا ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جو 4715 روپے کم ہو کر 411147 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 45 روپے کی کمی کے بعد 7 ہزار 766 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 55 ڈالر کمی سے4572 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










