پیٹرولیم قیمتوں کے نئے فارمولے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل

وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران معاہدے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے پر عوام کو فوری فائدہ پہنچانے کے لیے ہفتہ وار شفاف فارمولا بنایا جا رہا ہے۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی سفارتی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں اور ایران اور امریکہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے بلکل قریب پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے واضح ہدایت دی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام کو منتقل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : اسحاق ڈار سے کینیڈین وزیر خارجہ کا رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف
ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا شفاف ہفتہ وار فارمولا مرتب کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ یہ نیا فارمولا تمام اسٹیک ہولڈرز سے مکمل مشاورت کے ساتھ بنایا جائے گا، جس کی بدولت عام عوام قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات کو آسانی سے سمجھ سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں تیل کی سپلائی چین کو بغیر کسی رکاوٹ کے برقرار رکھا گیا ہے اور حکومت ملک کی توانائی سلامتی کے فریم ورک کا ازسرنو جائزہ لے رہی ہے تاکہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے نئے اقدامات کیے جا سکیں۔ وزیر پیٹرولیم نے بحران کے دوران تعاون پر تمام شراکت داروں اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










