اسحاق ڈار سے کینیڈین وزیر خارجہ کا رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف

اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ٹیلیفونک رابطہ کر کے امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گزشتہ رات کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
کینیڈین وزیر خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی روابط اور ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی بھرپور تعریف کی، جس کی وجہ سے دونوں فریقین کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے میں بڑی مدد ملی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران کے صدور نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ پر الیکٹرانک دستخط کردیئے، وزیر اعظم
دونوں رہنماؤں نے سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن اسٹاک میں جمعہ کے روز دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے آئندہ سفارتی مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










