جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

کاروباری طبقے کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

18 جون, 2026 13:11

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ کراچی پورٹ کے ٹیرف میں مجوزہ اضافہ روک دیا گیا ہے، جس سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو بڑی سہولت ملے گی۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور کے مطابق مالی سال 2026-27 کے لیے بندرگاہی ٹیرف میں 5 فیصد اضافہ ہونا تھا، لیکن اسے فی الحال منجمد کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں تجارت سے وابستہ افراد کو مجموعی طور پر 500 ملین روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیراعظم کے بلیو اکانومی وژن کے تحت کیا گیا ہے۔ بندرگاہی اخراجات کم کیے جائیں تاکہ کاروبار کو آسان بنایا جا سکے۔ کم لاگت سے درآمد و برآمد میں بہتری آئے گی اور معیشت کو فائدہ ہوگا۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ٹیرف کو منجمد کرنے سے نہ صرف کاروباری لاگت کم ہوگی بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی استحکام آئے گا۔ اس اقدام سے ملکی برآمدات کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔