جمعرات، 9-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/24هـ (09-07-2026م)

امریکہ کے لیے وعدے توڑنا اب ممکن نہیں، مارو گے تو مار کھاؤ گے، ایرانی اسپیکر

09 جولائی, 2026 11:53

ایرانی اسپیکر نے امریکہ کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے حملہ کیا تو اسے بھی برابر کا مارا جائے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کی جانب سے کی جانے والی حالیہ فوجی کارروائیوں اور معاہدہ شکنی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر جاری اپنے بیان میں واشنگٹن انتظامیہ کو دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ دنیا اب بدل چکی ہے اور امریکہ کے لیے اب دوسروں پر رعب جمانا اور اپنے کیے گئے وعدوں کو توڑنا بھی بغیر قیمت کے ممکن نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شدید احتجاج

باقر قالیباف نے امریکی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کیا اور کہا کہ میں یہ بات بلکل واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر تم ہمیں مارو گے، تو تمہیں بھی برابر کا مارا جائے گا۔

انہوں نے آبنائے ہرمز پر امریکی دباؤ اور دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ اہم سمندری گزرگاہ صرف اور صرف ایران کے اپنے انتظامات کے تحت ہی کھلے گی نہ کہ امریکی گیدڑ بھبکیوں سے۔

ایرانی اسپیکر نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں بلاوجہ ہاتھ پاؤں مارنے کی کوشش نہ کرو ورنہ تم اس جنگ کے دلدل میں مزید گہرے دھنستے چلے جاؤ گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔