ایران کا امریکی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شدید احتجاج

ایران نے امریکہ کی جانب سے اپنی خودمختاری پر کیے گئے حالیہ حملوں کے خلاف اقوام متحدہ میں شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو الگ الگ باضابطہ شکایتی خطوط ارسال کیے ہیں۔
ان خطوط میں ایرانی سفیر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ واشنگٹن نے ایک بار پھر ایران کی حدود میں بڑے پیمانے پر فوجی حملے کر کے عالمی قوانین کو پیروں تلے روندا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے
امیر سعید ایروانی نے واضح کیا کہ امریکی افواج کی یہ کارروائیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2 کے پیراگراف 4 کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ واشنگٹن کے اپنے علامی وعدوں سے انحراف کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ حملے 16 جون کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان طے پانے والے تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی کلاز ون کی بھی سنگین ترین خلاف ورزی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










