متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان ہو گیا

An important announcement has been made for Pakistanis living in the United Arab Emirates
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے میں تکنیکی خرابی کے باعث پاسپورٹ کی پراسیسنگ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ سسٹم میں فنی مسئلے کی وجہ سے درخواستوں پر کام روک دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ غیر ضروری طور پر دفاتر کے چکر نہ لگائیں۔
حکام کے مطابق جیسے ہی یہ تکنیکی مسئلہ حل ہو گا، پاسپورٹ سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔ سروس بحال ہونے کے بعد شہریوں کو فوری طور پر اطلاع دی جائے گی۔
سفارتخانے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فی الحال پاسپورٹ کے لیے آن لائن درخواست جمع کروا دیں یا نئی ہدایات آنے تک انتظار کریں۔ اس سے رش کم رہے گا اور مسائل سے بھی بچا جا سکے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












