جمعرات، 30-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/13هـ (30-04-2026م)

دبئی میں 2 سالہ رہائشی ویزا حاصل کرنے کا سنہری موقع!!! کون اور کیسے حاصل کرسکتا ہے؟ جانیے

30 اپریل, 2026 12:04

دبئی کے حکام نے پراپرٹی سرمایہ کاروں کے لیے دو سالہ رہائشی ویزا کے قوانین میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔

نئے قواعد کے مطابق اب انفرادی سرمایہ کاروں کے لیے پراپرٹی کی کم از کم مالیت کی شرط میں نرمی کر دی گئی ہے۔ پہلے یہ حد 7 لاکھ 50 ہزار درہم مقرر تھی، تاہم اب اس شرط کو مزید آسان بنایا گیا ہے۔ شرط یہ رکھی گئی ہے کہ جائیداد مکمل طور پر ایک فرد کی ملکیت میں ہو۔


اگر کوئی جائیداد مشترکہ ملکیت میں ہے تو ہر شریک کے حصے کی مالیت کم از کم 4 لاکھ درہم ہونا ضروری ہے۔ اسی صورت میں وہ ویزا کے لیے اہل قرار دیا جائے گا۔

یہ نئی ہدایات دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ادارے کیوب سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، جو پراپرٹی سرمایہ کاروں کے لیے سہولتیں فراہم کرتا ہے۔

ویزا حاصل کرنے کے لیے ضروری دستاویزات بھی واضح کر دی گئی ہیں۔ ان میں دبئی کی پراپرٹی کا ٹائٹل ڈیڈ، کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، امارات آئی ڈی، پاسپورٹ سائز تصویر، یو اے ای ہیلتھ انشورنس اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔


کچھ ممالک کے شہریوں کے لیے قومی شناختی کارڈ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے جن میں پاکستان، ایران، عراق، لیبیا اور افغانستان شامل ہیں۔

اگر پراپرٹی مارگیج یا اقساط پر لی گئی ہو تو بینک یا ڈیولپر سے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (NOC) بھی ضروری ہوگا، جس میں ادائیگی کی تفصیلات اور باقی رقم واضح طور پر درج ہونی چاہیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔