ہفتہ، 2-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/15هـ (02-05-2026م)

ایران کی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں، امریکی صدر

02 مئی, 2026 08:32

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو تباہ کریں گے یا ڈیل ہوگی، 2 ہی آپشنز ہیں، ایران ایسے مطالبات پیش کررہا ہے جنہیں میں قبول نہیں کرسکتا، ایرانی قیادت 3 سے 4 گروپوں میں تقسیم ہوچکی، آپس میں لڑرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بہت عزت کرتا ہوں، پاکستان ہمارے ساتھ مل کر  کام کررہاہے، ایران کی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں، ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے، مذاکرات جاری، نتیجے پر نہیں پہنچ پارہے، یقین نہیں کہ کسی معاہدے تک پہنچ پائیں گے۔

   ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا کی منفی رپورٹنگ کے باوجود مجھے تاریخی فتح ملی، الہان عمر جس ملک سے آئی ہیں اس ملک میں غربت کے سوا کچھ نہیں، الہان عمرصومالیہ سے آکر ہمیں بتاتی ہیں کہ امریکا کیسے چلانا ہے؟ فراڈ میں ملوث صومالین باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج یہاں فیک نیوز کے بہت سے نمائندے موجود ہیں، میڈیا میں 93فیصد خبریں غلط چلتی ہیں، غلط لوگوں کو پیسہ دینا پسند نہیں کرتا، بائیڈن دور میں25 ملین لوگ غیر قانونی امریکا میں داخل ہوئے، ہم امریکا کے سنہرے دور سے گزر رہے ہیں، غیرقانونی تارکین وطن کو امریکا سے دھکے دےکر نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں ادویات کی قیمتیں دنیا میں سب سے کم ہیں، ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران کے پاس کوئی بحریہ،کوئی فضائیہ،کوئی قیادت نہیں رہی، ایران کے 159جہاز سمندر کی تہہ میں پہنچادیے، ایرانی رجیم نے 42 ہزار مظاہرین کو قتل کیا، بی ٹو بمبار طیاروں نے ایرانی نیوکلیئر تنصیبات تباہ کردیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو نہ روکتے تو یورپ اور اسرائیل کے ٹکڑے ٹکڑے ہوچکے ہوتے، ایران جنگ سے جلدی نکل گئے تو مسئلہ دوبارہ پیدا ہوجائے گا، ہم جنگ جیت رہے ہیں، ایران کی قیادت باقی نہ رہنے پر افسوس ہے وہ بہت اچھے لوگ تھے، ہمارے پاس سعودی عرب اور روس سے زیادہ تیل ہے، خلا میں بھی چین اور روس سے آگے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کی تو ہم نے ان پر ناکہ لگادیا، اسٹاک مارکیٹ 3 دن سے اچھی جارہی ہے، ویتنام میں ہم نے 19عراق میں 12 سال گزارے ہیں، ایران کی قیادت ماری جاچکی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ بات کس سے کریں، ایران ایسا ملک ہے جس کی قیادت کے لیے کوئی تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی آئل کمپنیاں وینزویلا جارہی ہیں، وینزویلا کا 10کروڑ بیرل تیل ہمارے ذریعے فروخت کیاجاچکاہے، امریکی فوج ایرانی ٹینکرز کو واپس بھیج رہی ہے، ایران میں صرف 6 ہفتے گزارے، کہا جا رہا ہے اتنی دیر کیوں ہورہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔