سورینج کوئلہ کان حادثے کی تینوں انکوائریاں مقررہ 15 دن میں مکمل نہ ہو سکیں

کوئٹہ میں سورینج کوئلہ کان حادثے کی 15 دن میں جمع ہونے والی تینوں انکوائری رپورٹس مقررہ وقت گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکی۔
کوئٹہ کے قریب واقع سورینج کے علاقے میں پیش آنے والے کوئلہ کان کے المناک حادثے کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی تینوں انکوائریاں مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہو سکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ تمام انکوائری رپورٹس 15 دن کی مدت کے اندر مکمل کر کے متعلقہ حکام کو پیش کی جانی تھیں، تاہم تاحال تحقیقاتی عمل مکمل نہیں کیا جا سکا، جس کی وجہ سے حادثے کی حتمی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل ایک ہے، دشمن کی پراکسیز کو ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اس حوالے سے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی) نے متاثرہ سائٹ پر جا کر معائنے کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی غرض سے محکمہ داخلہ بلوچستان کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا ہے۔
سیکیورٹی کلیئرنس اور مناسب حفاظتی انتظامات ملتے ہی سی ایم آئی ٹی کی ماہر ٹیم خود دھماکے سے متاثرہ کوئلہ کان کا تفصیلی دورہ کرے گی اور جائے حادثہ سے ثبوت اکٹھے کرے گی۔
ذرائع کے مطابق سورینج کوئلہ کان حادثے کی گہرائی سے تحقیقات یقینی بنانے کے لیے ایک طرف جہاں انتظامی سطح پر محکمانہ انکوائری جاری ہے تو دوسری جانب کورٹ آف انکوائری بھی کرائی جا رہی ہے۔
تحقیقاتی ٹیموں کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی غفلت کے ذمہ دار عناصر کا تعاقب اور کان کنوں کی سیکیورٹی کے نئے اقدامات طے کیے جا سکیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









