ہفتہ، 2-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/15هـ (02-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

امریکا میں بڑا فضائی بحران پیدا ہوگیا، بڑی ایئرلائن دیوالیہ، تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں

02 مئی, 2026 13:21

امریکا میں فضائی شعبہ ایک بڑے بحران کا شکار ہو گیا ہے۔ کم لاگت سروس دینے والی معروف ایئرلائن سپرٹ ایئرلائنز نے مالی مشکلات کے باعث اپنے آپریشن مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد تمام شیڈول پروازیں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے ہونے والا اہم اجلاس کسی حتمی فیصلے کے بغیر ختم ہوا، جس کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر پروازیں روکنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرلائن پہلے ہی شدید مالی دباؤ کا شکار تھی، تاہم حالیہ عرصے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور آپریشنل اخراجات بڑھنے کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ کمپنی اپنے کم لاگت بزنس ماڈل کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازعات کے باعث عالمی سطح پر جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس نے امریکی ایوی ایشن انڈسٹری کو مزید دباؤ میں ڈال دیا۔

اس صورتحال کے بعد کمپنی کے تقریباً سترہ ہزار ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جو امریکی فضائی صنعت کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق سپرٹ ایئرلائنز کا دیوالیہ ہونا اس بات کی علامت ہے کہ عالمی جغرافیائی کشیدگی اور توانائی بحران اب براہ راست کارپوریٹ سیکٹر کو متاثر کر رہے ہیں۔ مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سپلائی چین کے مسائل نے کاروباری ماحول کو مزید غیر مستحکم کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔