ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود صیہونی فوج کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے

20 جون, 2026 09:25

لبنان: اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے بعد بھی لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ ان حملوں کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا، جو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے نافذ العمل ہوئی۔

جنگ بندی کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنا اور مزید جانی نقصان کو روکنا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدہ امریکا اور قطر کی ثالثی کے نتیجے میں طے پایا۔ امریکا نے اسرائیل سے جبکہ قطر نے ایران سے مذاکرات کے ذریعے پیش رفت میں کردار ادا کیا۔

تاہم جنگ بندی کے باوجود حملوں کا سلسلہ جاری رہنے سے خطے میں دوبارہ کشیدگی بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔