یمن کا پورا بحیرہ احمر کا ساحل حوثیوں کے کنٹرول میں آ گیا

حوثیوں نے اٹھارہ گھنٹے طویل کارروائی کے بعد یمن کے بحیرہ احمر کے پورے ساحلی پٹی اور اسٹریٹجک جزائر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
یمن میں حوثیوں نے 18 گھنٹے کے دوران کیے گئے طوفانی آپریشن کے بعد بحیرہ احمر کے آخری ساحلی حصے پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد یمن کا پورا بحیرہ احمر کا ساحل اب حوثیوں کے پاس آ چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز کے مخا سے پیچھے ہٹنے کے بعد حوثی جنگجوؤں کو جنوب کی طرف پیش قدمی میں بہت کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے پہلے ذباب اور پھر سرکاری قبضے کے آخری ساحلی شہر مراد پر بھی قبضہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی یمن میں حوثیوں کے خلاف مہم کیلئے سعودی عرب کو انٹیلی جنس سپورٹ کی فراہمی
اس کے علاوہ بحری فورسز نے باب المندب آبنائے میں واقع میون جزیرے پر بھی قبضہ جما لیا ہے اور زقر جزیرے میں دھاوا بول ڈالا، جہاں جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔
دنیا کے اہم ترین تجارتی راستوں میں سے ایک باب المندب آبنائے پر حوثیوں کے کنٹرول کے بعد عالمی سطح پر اس صورتحال کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، جبکہ حوثی سے منسلک المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوجی فورسز نے یمن کے مخا ایئرپورٹ پر دو فضائی حملے بھی کیے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










