جمعہ، 11-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/29هـ (11-09-2026م)

ایرانی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو

11 ستمبر, 2026 08:48

ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں علاقائی کشیدگی اور باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے دوبارہ بیلسٹک میزائلوں کی تیاری شروع کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ

سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عدم استحکام کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے اور تعاون پر زور دیا۔

ایک اور ٹیلی فونک رابطے میں عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں کشیدگی، بڑھتی ہوئی عدم سکیورٹی اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات نے علاقائی ممالک کے درمیان رابطوں اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔