ایران نے دوبارہ بیلسٹک میزائلوں کی تیاری شروع کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنی زیر زمین تنصیبات میں بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دوبارہ بیلسٹک میزائلوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ تہران زیر زمین تنصیبات میں بڑی تعداد میں نئے میزائل تیار کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے حملہ کیا تو ایسا نقصان اٹھائے گا، جو کبھی نہیں دیکھا، اسرائیلی وزیر دفاع
رپورٹ کے مطابق ایران نے میزائلوں کی تیاری کے لیے پرزے پہلے ہی ذخیرہ کر لیے تھے، ٹھوس ایندھن والے میزائل بھی بنائے جا رہے ہیں، جنہیں محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








